ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم

Sat, 23 Jul 2016 15:26:20  SO Admin   S.O. News Service

 

پیرس23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ کو فرانس کی سب سے بڑی اپیل کورٹ نے عدالت میں پیشی کا حکم دیاہے۔لاگارڈپرالزام ہے کہ انہوں نے فرانس کی وزیر معیشت کی حیثیت سے ایک تاجر کو بے تحاشا سرکاری رقوم کی ادائیگی کی تھی۔اس معاملے نے ان کے شاندار سیاسی کیریر کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ فرانس کی ایک اعلیٰ ترین عدالت نے ایک تاجر برناغ ٹیپی اور سرکاری بینک کے مابین تنازعے میں غفلت برتنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف لاگارڈ کے اعتراض کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹیپی کو سن 2008 میں تلافی کے معاوضے کے طور پر چار سو چار ملین یورو ادا کیے گئے تھے۔ یہ ادائیگی لاگارڈ کے اس فیصلے کے بعد کی گئی تھی جس میں اس نے کھیل کے کپڑے بنانے والی کمپنی ادیداس کی فروخت کے معاملے کو ثالثی سے طے کرنے کا حکم دیا تھا۔ جمعے کے روز اس عدالتی حکم کا مطلب یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی ساٹھ سالہ سربراہ کو اس خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہو گا جو ان حکومتی وزراء کے خلاف مقدموں کی سماعت کرتی ہے، جن پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران بد عنوانی کا الزام ہوتا ہے۔ یہ عدالتی حکم لاگارڈ کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں کیوں کہ ان کو کافی عرصے سے مستقبل کی ممکنہ فرانسیسی صدر کی حیثیت سے پیش کیا جاتا رہا ہے۔لاگارڈ کا موقف ہے کہ انہوں نے جو بھی کیا فرانس کے بہترین مفاد میں کیا۔ اس بات کی تصدیق ہونے کہ بعد کہ لاگارڈ کو ہر صورت مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا، آئی ایم ایف نے ان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ برس ہی لاگارڈ کے پیش رو ڈومنیک سٹراؤس کاہن کو فرانس کی ایک عدالت نے جنسی زیادتی کے الزام سے بری کیا ہے۔بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ترجمان گیری رائس نے کہا ہے کہ ادارے کو اپنی سربراہ کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔ لاگارڈ کے وکیل کو یقین ہے کہ ان کی مؤکلہ اس الزام سے بری ہو جائیں گی۔ لاگارڈ مقدمے کا سامنا کرنے والی مسلسل تیسری آئی ایم ایف کی سربراہ ہوں گی۔ اس سے قبل گزشتہ برس ہی ان کے پیش رو ڈومنیک سٹراؤس کاہن کو فرانس کی ایک عدالت نے جنسی زیادتی کے الزام سے بری کیا ہے۔ سابق آئی ایم ایف سربراہ روڈریگو راتو کو بھی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ سن 2014 میں بھی لاگارڈ سے ٹیپی اور ایک سرکاری بینک کے مابین طویل عرصے تک چلنے والے تنازعے کے حوالے سے رسمی چھان بین کی جا چکی ہے۔ یاد رہے کہ لاگارڈ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم ایسے وقت میں آیا ہے جب انہیں بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی دوسری مرتبہ سربراہی سنبھالے چند روز ہی ہوئے ہیں۔


Share: